ہاٹ لائن نیوز : بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ والدہ زخمی ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تلہ گنگ کےعلاقہ ٹمن میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دبنے سے دو بچیاں جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوئی۔
ریسکیو نے کہا کہ حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔