بنگلادیش کوبڑادھچکا

1
135

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) ورلڈکپ کے آغاز سے چند دن پہلے ہی بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور کپتان شکیب الحسن انجری کا شکار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن کو میچ پریکٹس کے دوران فٹبال کھیلتے ہوئے ایڑھی پر چوٹ لگ گئی جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ کل سری لنکا کیخلاف ہونے والا پہلا پریکٹس میچ بھی نہیں کھیلا۔

گزشتہ کل کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں بھی شکیب الحسن ٹاس کے وقت گراؤنڈ میں نہ آئے ، جس سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ان کی ایڑھی پر چوٹ لگی ہے، ایڑھی سوجھی ہوئی ہے اور ان کو ایڑھی میں شدید تکلیف ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایڑھی کی انجری کی وجہ سے شکیب الحسن اپنا دوسرا وارم اپ میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں بھی افغانستان کیخلاف شکیب الحسن کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔

1 comment

Leave a reply