بنوں: گاڑی سے 150 کلو بارود سے بھرے ڈرم برآمد کر لیے گئے

0
53

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔بنوں کے تھانہ بکا خیل پولیس نے بارود سے بھری کار قبضے میں لے لی۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے بارود سے بھرے 6 ڈرم برآمد ہوئے جن میں 150 کلو بارود موجود تھا، جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد دہشت گردی میں استعمال ہو سکتاتھا۔

Leave a reply