بندر نے شہری کا چوری شدہ فون کیسے واپس کیا؟

0
214

ہاٹ لائن نیوز : بھارت میں بندر کے آئی فون چھین کر بھاگنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں، دو بندروں کو مندر کے احاطے میں تعمیرات پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، ان میں سے ایک کے پاس مندر میں آنے والے ایک شخص کا چوری شدہ آئی فون تھا۔

ویڈیو میں لوگوں کے ایک گروپ کو بندر سے آئی فون چھیننے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بندر پر اشیاء پھینکتے ہیں تاکہ بندر فون کو پھینک دے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی محنت رنگ لائی اور بندر آئی فون گرا کر بھاگ گیا جس پر لوگوں نے تالیاں بجا کر داد دی۔

Leave a reply