بم پردہشت گردی کی چھاپ
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) منشا بم پر دہشت گردی کی دفعات لگا دی گئی۔
سرکاری پلاٹوں پر قبضہ اور ایل ڈی اے افسران پر حملہ اور فائرنگ کا مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ۔
پولیس نے منشاء بم کیخلاف مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر دی ہیں ، پولیس نے ملزم منشاء بم کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کر دیا ۔
پولیس کی جانب سے انسداد دھشت گردی عدالت میں منشاء بم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
قبضہ گروپ منشاء بم اور دیگر کیخلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج ہے ،ایل ڈی اے اسٹیٹ افسر رائے شاہ جہاں کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ۔
واضح رہے کہ ملزم منشاء بم جوہر ٹاون کا مشہور زمانہ قبضہ گروپ ہے، جس نے ایل ڈی اے ٹیم پر قبضہ واگزار کراتے ہوئے حملہ کیا ، اور ایل ڈی اے افسران اور اہلکاروں پر فائرنگ کی ۔
Wow, wonderful blog structure! How long have you been running a blog for?
you make running a blog glance easy. The entire glance of
your web site is great, let alone the content!
You can see similar here najlepszy sklep