بلڈ شوگر سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو مٹر استعمال کریں

0
212

ہاٹ لائن نیوز : ہر قسم کے وٹامنز سے بھرپور مٹر ہر کسی کی پسندیدہ سبزی ہے جو عموماً ہر گھر میں کھائی جاتی ہے۔

سردیوں میں مٹر کی سبزی اور مٹر کا پلاؤ لذت سے کھایا جاتا ہے۔ اپنی خوراک میں مٹر کو شامل کرنا پرانی بیماریوں کو بھی دور رکھتا ہے۔

سبز مٹر میں فائبر کی وافر مقدار بھوک کو کنٹرول کرنے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

فائبر سے بھرپور غذائیں دل کی بیماری کا خطرہ کم کرتی ہیں۔ فائبر کے علاوہ مٹر میں میگنیشیم، پوٹاشیم ، کیلشیم سمیت کئی صحت بخش وٹامنز پائے جاتے ہیں جو دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔

مضبوط مدافعتی نظام ہر ایک کی ترجیح ہے۔ خاص طور پر سردیوں میں سردی، فلو و دیگر وائرس سے بچنے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

مٹر میں ہر وہ چیز ہوتی ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن ای، زنک ، اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو انفیکشن سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

عام طور پر گاجر کو بینائی کے لیے بہترین غذا کہا جاتا ہے لیکن مٹر بھی بینائی کے لیے بہت مفید ہیں۔ اس میں موجود وٹامن اے بینائی کو برقرار رکھنے کے لیے سب سے مشہور وٹامن ہے۔

مٹر میں کافی کم گلیسیمک انڈیکس ہوتا ہے، جو خون میں گلوکوز کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Leave a reply