بلڈنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ملک بھر میں بلڈنگ میٹریل (سیمنٹ ، بجری ، ریت ، اینٹ ) کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ۔
حکومت کی جانب سے کنٹرول نہ ہونے سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ، تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں شدید اضافے کے بعد عام آدمی کا اپنے گھر کا خواب بھی ادھورا ہو کر رہ گیا ۔
مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 12 سو روپے، سریا 270 روپے فی کلو گرام ، اینٹ فی ہزار 15 ہزار روپے جب کہ بجری 125 فی فٹ اور ریت کا ٹرالا 18 ہزار روپے کا ہو چکا ہے۔
بلڈنگ میٹریل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مزدور اور مستری طبقہ بھی منہ مانگی دیہاڑی طلب کر رہے ہیں ۔