بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، تنخواہوں میں 15 فی صد اضافے کا امکان 13

بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، تنخواہوں میں 15 فی صد اضافے کا امکان

بلوچستان کے نئے مالی سال 2022-23کا 98 ارب خسارے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافے کا امکان ہے۔
صوبائی بجٹ وزیر خزانہ عبدالرحمٰن کھیتران پیش کریں گے۔ بجٹ کا مجموعی حجم 580 ارب روپے سے زائد جب کہ 98ارب سے زائد خسارہ کا ہو گا۔ بجٹ میں نئے مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 134ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے جب کہ غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 385 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 تا 15 فی صد اضافے کا امکان ہے۔ صوبائی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں