بلوچستان میں شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری 114

بلوچستان میں شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری

این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان میں شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج، ایف سی سمیت سول انتظامیہ، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہیں۔

پاک فوج، ایف سی آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور معاونت و مدد کر رہے ہیں جبکہ پاک فوج کے دو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر فائر فائٹنگ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب ایف سی بلوچستان نے علاقے میں ریلیف و طبی کیمپس قائم کیے ہیں، آٹھ سے دس کلومیٹر کے علاقے میں جانوں و املاک کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے فائر فائٹنگ سوٹ، آگ بجھانے والے آلات، فائر فائٹنگ بالز اور ڈی سی پی کیمیکل بیگ فراہم کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں