بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
کوئٹہ: ( ہاٹ لائن نیوز) اتحاد اہلسنت کے تحت آج بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، رہنماؤں نے مستونگ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مستونگ دھماکے کے خلاف اتحاد کے تحت آج صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، کوئٹہ، مستونگ، زیارت سمیت دیگر شہروں میں بازار بند ہیں اور مختلف مقامات پر چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں، شہر کی تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے بھی شہدائے مستونگ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔
گزشتہ روز اتحاد اہلسنت بلوچستان کے رہنماؤں نے سانحہ مستونگ کے ماسٹر مائنڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں 12 ربیع الاول کو عید میلادالنبی کے جلوس میں خودکش دھماکا ہوا تھا، جس میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔
You’re truly a just right webmaster. This website loading
pace is amazing. It seems that you’re doing any distinctive
trick. Also, the contents are masterwork. you’ve performed
a great process on this matter! Similar here: najlepszy sklep and also here: Dobry sklep