ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات 2024 میں کراچی کے انتخابی میدان سے نکل گئے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کراچی کی کسی بھی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جبکہ ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے بھی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے 2018 میں لیاری سے انتخابی سیاست کا آغاز کیا، لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست بھٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے۔