بلاول بھٹو سمیت پیپلیز پارٹی نئی مشکل میں

0
159

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں بلال بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے منتخب اراکین کے نوٹیفکیشن روکنے کیلئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےرجسٹرار آفس کو کیس مقرر کرنیکی ہدایت کر دی ، عدالت نے دستاویزات لف کرنے کی درخواست منظورکررکھی ہے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کو دلائل کیلئےطلب کررکھا ہے۔

جسٹس فیصل زمان خان نے شہری ایاز فاروقی کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نام سے دو سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں، پی پی پی پی کے صدر آصف زرداری اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں، آصف زرداری بلاول بھٹو زرداری کی جماعت پی پی پی کے کو چیئرمین بھی ہیں ، آصف زرداری کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا انتخابی نشان تیر ہے ، بلاول بھٹو زرداری کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار ہے، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کیلئے پی پی پی کے ممبرز والی لسٹ فراہم کی، قانون کے مطابق ہر سیاسی جماعت نے رجسٹریشن کیلئے الگ اپنے ممبرز کی لسٹ فراہم کرنی ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن غیر قانونی ہے،بلاول بھٹو زرداری سمیت منتخب اراکین اسمبلی کا پی پی پی پی پی پر انتخاب بھی غیر قانونی ہے،بلاول بھٹو زرداری کا دوسری سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا بھی غیر قانونی ہے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو رجسٹریشن منسوخی کی درخواست پر فیصلہ کرنیکا حکم دے ،عدالت فیصلے تک پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

Leave a reply