بلاول بھٹو اچانک دبئی روانہ ، وجہ کیا بنی ؟

0
57

ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اچانک دبئی روانہ ہوگئے۔

ایک انٹرویو میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جو الیکشن لڑے گی اس کا ٹکٹ بلاول کو دینے کا اختیار نہیں ہے، بلاول کو جاری کردہ ٹکٹ پر آصف زرداری کے دستخط ہوں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلاول ابھی زیر تربیت ہیں، ان کا خیال ہے کہ بابا کو کچھ پتہ نہیں۔ آصف زرداری کے اس انٹرویو کے چند گھنٹے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنی پروفائل تصویر کو تبدیل کر کے نئی تصویر لگا دی۔بے نظیر بھٹو کو بلاول کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے بلاول کہنا چاہتے ہیں کہ میرے ساتھ ماں ہے۔

کچھ ہی دیر بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں اور تجربہ کار سیاستدانوں کا امتزاج ہونا چاہیے۔

Leave a reply