پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول اس حد تک غلامی کریں گے یہ اندازہ نہیں تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے لکھا کہ اسی قسم کے غلاموں کو اقتدار سونپنا اس سازش کا بنیادی مقصد تھا۔
اسی قسم کے غلاموں کو اقتدار سونپنا اس سازش کا بنیادی مقصد تھا
یہ پاکستان کا وزیر خارجہ ہے یا بلنکن کا کوئی ماتحت یا ملازم؟
بلاول سے کوئی بہتر امید تو نہ تھی لیکن اس حد تک غلامی کرے گا اندازہ نہ تھا
انکو کوئی بتائے یہ جس کے سامنے غلام بنے کھڑے ہیں انکا باس یا مالک نہیں ہم منصب ہے pic.twitter.com/WbkQHQvflE— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 19, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں یہ پاکستان کا وزیر خارجہ ہے یا بلنکن کا کوئی ماتحت یا ملازم؟ بلاول سے کوئی بہتر امید تو نہ تھی لیکن اس حد تک غلامی کرے گا اندازہ نہ تھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ انکو کوئی بتائے یہ جس کے سامنے غلام بنے کھڑے ہیں انکا باس یا مالک نہیں ہم منصب ہے۔