ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین محسن نقوی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے کا چیک دینےکا اعلان کیا ہے۔
محسن نقوی نے حال ہی میں ورلڈ کپ جیتنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں فتح پاکستان کیلیے اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت کم عرصے میں ٹیم میں چیزوں کو بہتر کرنیکی کوشش کی ہے، جس طرح انڈر 19 اور پاکستان شاہین اہم ہیں اسی طرح بلائنڈ ٹیم بھی اہم ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو یقین دلایا کہ ان کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔