بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا روڈز پر داخلہ بند

1
130

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) سی ٹی او لاہور نے جیل روڈ ،کینال روڈ، مال روڈ اور ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے مستنصر فیروز نے مختلف شاہراہوں کے دورے کیے اور کہا ہے کہ اس مہم کے تحت 1000 سے زائد سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کی جا چکی ہے ، کسی بھی سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ملازمین اور پولیس اہلکار بھی پابندی سے مستثنٰی نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کا تحفظ کرنا ہے لہذا شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہننے کو یقینی بنائیں۔

مستنصر فیروز کے مطابق ڈھائی ماہ میں 8 لاکھ اعر 76 ہزار موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ، رواں برس 17 لاکھ 90 ہزار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی جا چکی ہے جب کہ 1 لاکھ سے زائد موٹرسائیکل مختلف سیکٹرز میں بند کروا دئیے گئے ہیں ۔

1 comment

Leave a reply