2

بغیر میک اپ خوبصورتی کا مقابلہ جیتنے والی پہلی خاتون کون؟

لندن:(ہاٹ لائن) مس انگلینڈ مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماڈل بغیر میک اپ کیے سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق20 سالہ میلیسا راؤف مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں اور اب وہ اکتوبر میں ہونے والے فائنل میں مس انگلینڈ کے تاج کیلئے مقابلہ کریں گی۔
تاہم یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں دیگر ماڈلز نے بھرپور میک اپ کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی وہیں کالج کی طلبہ میلیسا نے اپنی قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دیتے ہوئے بغیر کسی میک اپ کے ہی سیمی فائنل جیت کر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔
اس منفرد انداز میں خوبصورتی کا مقابلہ اپنے نام کرنے والی میلیسا راؤف کا کہنا ہے کہ ’یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ مختلف عمر کی لڑکیاں صرف اس لیے میک اپ کرتی ہیں کہ وہ ایسا کرنے کیلئے دباؤ محسوس کرتی ہیں اور اپنی کمی کو میک اوور کے زریعے چھپاتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی جلد کے ساتھ ہی خوش ہے ت اسے اپنا چہرا میک اپ سے ڈھکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ہماری کمیاں ہی ہمیں دوسرے تمام لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔
تاہم حال ہی میں انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی جلد کے ساتھ ہی خوبصورت ہیں اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں بغیر میک اپ کے بغیر ہی حصہ لیں گی۔
جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی میلیسا راؤف میک اپ کیے بغیر ہی مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں اور اب وہ اکتوبر میں ہونے والے فائنل میں’ مس انگلینڈ ‘کے تاج کو اپنے نام کرنے کیلئے پُرامید ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں