بغیر لائسنس سلنڈر فروخت کرنے پر 9 افراد گرفتار

0
36

ہاٹ لائن نیوز: دبئی پولیس نے بغیر لائسنس شہریوں کو گیس سلنڈر فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کیمطابق دبئی پولیس نے بغیر لائسنس گیس سلنڈر فروخت کرنے پر 9 افراد کو گرفتار کر لیا، اتھارٹی نے بغیر لائسنس کے 343 سلنڈر بھی قبضے میں لے لیے۔

رپورٹ کے مطابق سلنڈرز کو حفاظتی ضوابط پر عمل کیے بغیر غیر محفوظ طریقے سے فروخت اور ذخیرہ کیا جا رہا تھا جس سے دھماکے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا تھا۔

دبئی پولیس کے بریگیڈیئر حریب الشمسی نے بتایا کہ انہوں نے کچھ ایسے افراد کو گرفتار کیا جو غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر کھلے عام فروخت کر رہے تھے جس سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ تھا۔

Leave a reply