بشریٰ بی بی اورمیرے درمیان اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں،علی امین گنڈا پور
ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ آج صوبائی اسمبلی سے خطاب کرینگے اور اس خطاب میں وہ سب کچھ بتاؤنگا جو ہوا اور مستقبل میں کیا کرنا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہاہےکہ انکے اور بشریٰ بی بی میں کوئی اختلافات نہیں اور اختلافات کی خبریں محض پروپیگنڈا ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ انکا مقصد پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی ہے، انکے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیےگئےہیں۔