بسمہ معروف نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا 95

بسمہ معروف نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ویمنز قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔اور تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف کراچی میں جاری دوسرے ون ڈے میچ میں بسمہ معروف نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس دوران بسمہ معروف پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔
بسمہ معروف نے سابق کپتان جویریہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ان کے رنز کی تعداد 2891 ہوگئی ہے جبکہ جویریہ خان نے 2885 رنز بنارکھے ہیں۔ بسمہ معروف ون ڈے کرکٹ میں بغیر سنچری کے سب سےزیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں