بریک اپ یا محض افواہیں ، مداح پریشان
بھارت: ( ہاٹ لائن نیوز) ارجن کپور نے بریک اپ کی افواہوں کے باوجود ملائیکہ اروڑا کی پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سب مداحوں کو حیران کردیا ہے ۔
فلم اسٹار ملائیکہ نے انٹرنیشنل ڈاگ ڈے کے موقع پر اپنے کتے کی ویڈیو شیئر کی ہے ، ارجن کپور نے ویڈیو پر تبصرہ کیا، “خوبصورت بوائے ،” اور اس کے ساتھ ہی دل اور فائر کا ایموجی بھی بنایا، اس کے بعد ارجن نے ایک اور کمنٹ میں لکھا، “آپ کی زندگی کا حقیقی سٹار ۔
ارجن کپورکے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ ، “آپ دونوں ایک ساتھ اچھے لگتے ہیں۔ خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیاہے کہ “خدا کا شکر ہے کہ آپ دونوں ابھی بھی ایک ساتھ ہیں۔
واضح رہےکہ آج کل ارجن اور ملائکہ کے درمیان بریک اپ کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں