برمنگھم میں شاہد آفریدی کیخلاف نعرے بازی

0
143

ہاٹ لائن نیوز : شاہد آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چائے والے ریسٹورنٹ سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جہاں ان کیساتھ تصویر کھنچوانے کے لیے لوگوں کا ہجوم جمع ہے۔ ان لوگوں میں کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے اچانک شیم شیم کا نعرہ لگانا شروع کر دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں صرف تحریک انصاف کا ایک رکن کیمرہ پکڑ کر شاہد آفریدی کو گالیاں دے رہا ہے جب کہ باقی سب شاہد آفریدی سے پیار کر رہے ہیں۔ شاہد آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی کے کردار کو دیکھو کہ انہوں نے پھر بھی اس ضمیرفروش کیساتھ ہاتھ ملایا۔

Leave a reply