ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں گیس کی قلت کے باعث بجلی کے چولہے کی مانگ بڑھنے سے قیمتیں بڑھ گئیں، بجلی کے چولہے عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں، گیس کی عدم دستیابی اور چولہے مہنگے ہونے سے شہری سخت پریشان ہیں۔
گیس نایاب ہونے پر گھروں میں کھانا پکانا مشکل ہوگیا تو شہریوں نے متبادل ذریعہ کے طور پر بجلی کے چولہے خریدنے کے لیے بازاروں کا رخ کیا۔ برقی چولہے کی قیمت دس ہزار سے تین لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے، جسے سن کر خریدار گہری سوچ میں پڑ گئے۔