برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں، وزیراعظم 74

برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے خواہشمند ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، برطانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہشمند ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک یغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاک برطانیہ تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تجارت، تجارت، ثقافت، سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں تجدید تعاون کے ذریعے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا خواہشمند ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے برطانوی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے بہترین دو طرفہ تعلقات کی وضاحت کرنے والے متعدد مسائل کے متعلق بات کرنا بہت اچھا لگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہبازشریف کووزیراعظم کے منصب پرفائزہونے پرمبارک باد دی اورپاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کی خواہش پرزوردیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط پیدا کرنے میں سولہ لاکھ پاکستانیوں کے مثبت کردارکوسراہتے ہوئے پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کوشایان شان طریقے سے منانے کی اہمیت پرزوردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں