ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی سپر اسٹار فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نوازا۔
مشہور پاکستانی اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ کیجانب سے ڈائیورسٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈسے نوازا گیا ہے۔
فہد مصطفیٰ نے کہاہےکہ میں نے جس بھی فلم اورڈرامے میں کام کیاہے اس میں بہت سوچا سمجھا پیغام ہے اور پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کبھی میں کبھی تم میں بھی ہم نے ایک جدید محبت کی کہانی پیش کرنیکی کوشش کی ہے، جسکا تعلق برطانیہ، پاکستان، بھارت، امریکہ یا دنیا کےکسی بھی ملک سےہو سکتا ہے۔