برطانوی وفدکاایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کاجائزہ لینےکےلیے پاکستان کا دورہ

0
69

ہاٹ لائن نیوز:برطانوی وفد ہوا بازی کی حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے کیلئے پاکستان پہنچا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ایک وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حفاظتی معیارات کاجائزہ لینےکیلئے پاکستان پہنچا ہے۔ یہ جائزہ پاکستان اور برطانیہ کےمابین پاکستانی کیریئرزکے ذریعہ پرواز کے کاموں کو دوبارہ شروع کرنیکی طرف اگلا قدم ہے۔ وزٹ کرنیوالے وفد کی میزبانی پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور انکی ماہرین کی ٹیم نےکی۔

دونوں فریقین کے درمیان کئی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ہونگی جن میں ایوی ایشن سیکیورٹی پروٹوکول، دستاویزات کا جائزہ اور آپریشنل طریقہ کار شامل ہیں۔ برطانوی وفد بین الاقوامی معیارات کا جائزہ لینےکیلیے ایئر لائنز کا بھی دورہ کریگا۔ گزشتہ کئی مہینوں کے دوران، سی اے اے کے حکام برطانیہ کیساتھ تکنیکی میٹنگوں کےسلسلے میں مصروف ہیں۔

Leave a reply