8

برطانوی نژاد خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(ہاٹ لائن نیوز ) پولیس نے پیرودھائی کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی پولیس نے 2019 میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم ظاہر خان جدون کو گرفتار کرلیا ہے، مجرم نے 2021 میں شادی سے انکار پر برطانوی نژاد خاتون ماہرہ ذوالفقار کو بھی قتل کردیا تھا۔
اشتہاری مجرم ظاہر جدون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2019 میں خالد جدون کو قتل کیا تھا، مقتول ہزارہ کالونی کا رہائشی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم سے تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں