ہاٹ لائن نیوز: تجربہ کار بالی ووڈ اسٹار متھن چکرورتی کی سابقہ اہلیہ ہیلینا لیوک انتقال کر گئیں۔ شادی کے چار ماہ بعد انہوں نے متھن چکرورتی سے طلاق لے لی تھی۔ ہیلینا نے امیتابھ بچن کی فلم ‘مرد’ میں بھی برطانوی ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔
ہیلینا لیوک کا انتقال امریکہ میں ہوا۔ ان کی موت کا اعلان ماضی کی مشہور اداکارہ کلپنا ایر نے کیا۔ ہیلینا لیوک کے ساتھ اپنی شادی کے خاتمے کے بعد متھن چکرورتی نے مقبول اداکارہ یوگیتا بالی سے شادی کی۔
ہیلینا نے بھائی آخر بھائی ہوتا ہے، آو پیار کرین، دو گلاب اور چند دیگر بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا، لیکن انہوں نے لائم لائٹ سے دور رہنے کو ترجیح دی اور فلمی پارٹیوں میں بھی شرکت نہیں کی۔