برطانوی حکومت نےفیملی ویزاپالیسی میں نرمی کردی
ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ نے پاکستانیوں سمیت غیر ملکیوں کا مطالبہ مانتے ہوئے خاندانوں کو لانے کے لیے آمدن کی حد کم کردی۔
برطانوی حکومت فیملی ویزا کے لیے کم از کم آمدنی کے منصوبے سے پیچھے ہٹ گیا ، ہوم آفس کی دستاویزات کے مطابق اب کم از کم آمدنی کی حد £29,000 ہو گی۔
برطانیہ کے فیملی ویزا کے لیے موجودہ کم از کم آمدنی کی حد £18,600 ہے۔ نئے قوانین کا اطلاق یکم اپریل 2024 سے ہوگا۔