ہاٹ لائن نیوز : نادیہ خان نے برزخ کے لیے اپنا جائزہ شیئر کیا ہے۔ وہ ایک شو میں تجزیہ کار کے طور پر تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ جہاں وہ اس وقت نشر ہونے والے تمام ڈراموں پر اپنی رائے دیتی ہیں۔ نادیہ نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ کسی نے برزخ کے تصور پر کہانی لکھی۔ ورنہ وہ حسب معمول ساس بہوکی کہانیوں سے اکتا چکی ہے۔
نادیہ خان کی برزخ کی تعریف اور پروموشن شائقین کے لیے ایک آنکھ نہ بھائی ہے اور وہ نادیہ خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں، شائقین کے مطابق یہ ایک غیر اسلامی سیریز ہے، جس کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے اور اسے فروغ نہیں دینا چاہیے۔