” برائٹ اسٹار 2023 ” کا آغاز

0
129

اسلام آباد : ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے مصر میں شروع ہونے والی بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت کررہے ہیں، بین القوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار دو ہفتوں تک مسلسل جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں بین الاقوامی فضائی مشق “برائٹ اسٹار 2023” کا آغاز ہوگیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے بھی اس بین الاقوامی فضائی مشق میں شرکت کررہے ہیں جب کہ پاک فضائیہ کے دستے میں ہنرمند ایئر اور گراؤنڈ عملہ بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گا ۔

Leave a reply