بدبخت بیٹوں نے سرعام بوڑھے باپ کو قتل کردیا

0
24

ہاٹ لائن نیوز : بدبخث بیٹوں نے جائیداد کی خاطر سرعام سڑک پر فائرنگ کرکے بوڑھے باپ کو قتل کردیا۔ باپ کو گولی مارنے کے بعد دونوں بھائی موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

قتل کا واقعہ لاہور روڈ پر نواحی گاؤں 199 ر ب گٹ والا میں پیش آیا جس میں بیٹوں نے جائیداد کی خاطر اپنے 60 سالہ والد نوازش علی کو گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گئے۔

اہل خانہ کے مطابق بیٹوں کا والد سے وراثت میں ملنے والی جائیداد پر تنازع چل رہا تھا اور اہل محلہ نے کئی بار معاملہ سلجھانے کی کوشش کی۔

گزشتہ رات نوازش علی جیسے ہی موٹر سائیکل پر کہیں جانے کے لیے نکلا تو بازار میں اس کے بیٹوں نے گولی مار دی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں بیٹے عتیق کو بازار میں باپ پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گولی لگنے سے باپ زمین پر گرنے کے باوجود بدقسمت بیٹا باپ پر گولیاں چلاتا رہا۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Leave a reply