بجٹ میں 50، سیمنٹ فیکٹری مالکان نے 200 کا اضافہ کردیا

0
88

ہاٹ لائن نیوز : صدر کی جانب سے فنانس بل 2024 پر دستخط کے بعد اس میں شامل ٹیکسزلاگو ہو گئے ہیں جس سے سیمنٹ کی قیمتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ نئے بجٹ کے نفاذ کے بعد سیمنٹ کی قیمت میں 200 روپے فی بوری اضافہ ہوا ہے۔

سیمنٹ مالکان نے سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے فی بوری قیمت 1300 سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی ہے۔

بجٹ کیمطابق سیمنٹ کی قیمت میں 50 روپے فی بوری اضافہ کیا جانا تھا لیکن سیمنٹ انڈسٹری مالکان نے عوام پر 200 روپے کا بوجھ ڈال دیا۔

Leave a reply