ہاٹ کائنُ:: پنجاب اسمبلی میں آج بجٹ اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ نے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے پنجاب اسمبلی سمیت شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے بجٹ اجلاس کے پیش نظر پنجاب اسمبلی عمارت اوراطراف سخت سیکیورٹی کی ہدایت کردی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے پنجاب اسمبلی سمیت شہر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ کسی کو شہر کا امن متاثر کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے،کسی غیرمتعلقہ شخص یاگاڑی کوپنجاب اسمبلی کےاحاطے میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ خیال رہےکہ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کریں گے۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں مالی سال 22-2021 کا سپیلمنٹری بجٹ بھی پیش کیا جائے گا۔
