بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئےمنصوبہ تیار

ہاٹ لائن نیوز : حکومت نے 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک بجلی کو سستا بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اگلے ماہ آئی ایم ایف کے پاکستان کے دورے کے دوران ، اس منصوبے کو آئی ایم ایف مشن کے سامنے رکھا جائیگا۔
ذرائع کیمطابق ، سرکلر قرض کے حجم کو ختم کردیا جائیگا ، اس قرض میں 1.3 ٹریلین روپے کی کمی ہوگی۔بجلی کی لاگت کو کم کرنیکے لئے قرضوں میں کمی کا استعمال کیا جائیگا ، اس منصوبے سے بجلی کے شعبے میں مالی نقصانات کو کم کیاجائیگا۔