بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم
لاہور : ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے دو ماہ بقایاجات والے کنکشن کو فوری طور پر کاٹنے کا حکم دے دیا ، لیسکو کا کہنا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ فوری بل جمع کروا دیں۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے بجلی بلز پر دیا جانے والا ریلیف ختم کر دیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ دو ماہ بقایاجات والے کنکشن فوری طور پر کاٹنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹیموں کو فہرستیں دے دی گئی ہیں ، آج بھی کارروائیاں کی جائیں گی ، چند روز سے بقایاجات والے بلوں کو کاٹنے کا عمل رکا ہوا تھا لیکن اب صرف اسی ماہ والا بل کٹنے سے بچ پائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نےفی الحال بلوں میں ریلیف دینے سے انکار کر دیا ہے، صارفین کو چاہیے کہ وہ فوری اپنے بل جمع کروائیں، صارفین کو اقساط کی سہولت بھی میسر نہیں ہو گی ۔