23

بجلی کے بعد عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گر گیا

ہاٹ لائن: ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل پی جی 10 اضافے کے بعد فی کلو 210 روپے ہوگئی، گھریلوں سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہےجس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2475 روپے ہو گئی جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 455 روپے اضافے سے نئی قیمت 9532 روپے ہو گئی ہے.
سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ایل پی جی پر ابھی کوئی ٹیکس نہیں لگا ایل پی جی اسٹیک ہولڈرز نے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کردی, بین الاقومی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہورہی ہے لیکن پاکستان میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت مصنوعی قلت کا نوٹس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں