بجلی کی قیمت میں مزیدکتنااضافہ؟

0
109

ہاٹ لائن نیوز : بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ایندھن کی قیمت اور بقایا جات سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر کی پیداواری لاگت کے مطابق ایف سی اے کا اضافہ 36 پیسے ہے، درخواست میں 3 روپے 16 پیسے بقایا جات کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔

فیول پرائس کی مد میں بقایا جات مجموعی طور پر 28 ارب سے زائد ہیں، ایف سی اے اور 40 ارب روپے کے بقایاجات عوام پر اضافی بوجھ ہوں گے۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ آج کرے گی۔

Leave a reply