بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

1
160

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) رہنما جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد نے ستمبر سے بجلی کی قیمت میں دُگنا اضافے کی پیش گوئی کردی ہے ۔

سینیٹر مشتاق نے کہا ہے کہ عوام ستمبر کے بلوں کیلیے تیار ہو جائیں، کیوں کہ اگلے ماہ فی یونٹ بجلی کی قیمت 90 روپے ہوجائے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کے 15 ماہ میں 500 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری ہوئی ہے۔

جماعت اسلامی رہنما کے مطابق جب تک آئی پی پیز ہیں، پاکستان میں بجلی سستی نہیں ہو سکتی۔

یاد رہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں عوامی احتجاج کی شدت میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

1 comment

Leave a reply