بجلی چور کا میٹر نہیں ہاتھ کٹیں گے ؟

0
125

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) چیئرمین آل پاکستان تاجران نعیم میر نے بجلی چوری کرنے والوں کے لیے حکومت کو سخت ترین سزائیں تجویز کر دیں۔

نعیم میر نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری کو فوری طور پر روکا جائے، سب سے زیادہ چوری خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہورہی ہے جہاں لوگ بل ہی نہیں دیتے ، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی چوروں کے خلاف ضرب عضب جیسا آپریشن کیا جائے ورنہ یہ ملک کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتا ۔

نعیم میر نے تجویز دی ہے کہ جو تاجر اور صنعت کار بجلی چوری میں پکڑا جائے اس کو چوراہوں پر کوڑے مارے جائیں، بجلی چور کا میٹر نہیں بلکہ ہاتھ کاٹیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایوان صدر کا کتنا بل آیا اور کتنا ادا کیا گیا ، ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ میں کتنی بجلی استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ستمبر سے مسلسل احتجاجی مہم شروع رہے گی ، اس مہم کا آغاز لاہور پریس کلب سے 4 بجے شروع کریں گے جہاں احتجاجی کیمپ لگے گا یہ احتجاجی کیمپ مسلسل لگا رہے گا، لاہور کی ایک مارکیٹ ہر ہفتے وہاں جا کر احتجاج کرے گی۔

Leave a reply