بجلی بلوں میں لگنے والے ٹیکس کون ختم کرےگا؟عدالت عالیہ نے بتادیا

0
164

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کی وصولی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس فیصل زمان خان نے کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ۔

عدالت کا کہنا ہے کہ سرچارجز لگانا یاہٹانا لیسکو کا اختیار نہیں لہذادرخواست گزار نیپرا سے رجوع کرے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ بجلی کےبلوں میں نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کس قانونی جواز کےبغیر وصول کی جارہی ہے ، دودہائیوں سے نیلم جہلم سرچارج کا عوام الناس کوکوئی فائدہ نہیں پہنچا ، شہریوں کی اکثریتی آبادی نے کبھی پی ٹی وی کی نشریات نہیں دیکھیں ، واپڈا کا کام بجلی کی ترسیل اور اسی نوعیت کے انتظامی امور سنبھالنا ہے ، واپڈا یابجلی سپلائی کمپنیاں ٹیکسز لگانے اور وصولی کا قانونی اختیار نہیں رکھتیں ، متعدد ٹیکسز کےنام پربجلی کےبلوں میں ہزاروں روپے کاٹیکس عائدکیاجارہا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ بجلی بلوں میں عائد ٹیکسز کو نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کالعدم قرار دیا جائے ۔

Leave a reply