بجلی اور پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا 29

بجلی اور پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا

بجلی اور پٹرول مہنگا ہونے کے بعد اوگرا نے جولائی سے سوئی ناردرن کیلئے نرخوں میں 45 اور سوئی سدرن کیلئے 44 فیصد اضافے کی منظور ی دے دی گئی ہے۔ اور تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس 45 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، اوگرا نے اضافے کی منظوری آئندہ مالی سال 2022-23 کے لیےدی ہے، قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔
سوئی ناردرن کیلئے گیس 266 روپے 58 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اوگرا نے فیصلے میں 265 ارب سے زائد کا بقایا شارٹ فال کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت پر چھوڑ دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ دوسری جانب بجلی کے بعد پنجاب میں گیس بحران بھی شدت اختیار کر گیا، ترجمان سوئی نادرن کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے ملز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں