27

باکمال لوگوں کی لاجواب سروس،حاجیوں کو چھوڑ کرروانہ

اسلام آباد ایئرپورٹ سے جدہ جانے والی پی آئی اے اور سعودی ایئرلائن کی پرواز 36 عازمین حج کو چھوڑ کر روانہ ہوگئی۔ایئرپورٹ پر پھنسے 36 حاجیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ حاجی کے مطابق صبح 10 بج کر 20 منٹ پر پرواز جانی تھی، تمام مسافر بروقت ائیرپورٹ پہنچے۔
حاجیوں کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی پر اے ایس ایف کو طلب کرلیا گیا۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرواز مس کر جانے والے حاجی تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچے، 22 مسافروں نے پی آئی اے اور 14 مسافروں نے سعودی ایئرلائن سے جانا تھا۔ سعودی ایئرلائن کے مسافر بارش کی وجہ سے تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچے جبکہ پی آئی اے پرواز کے مسافروں کو تاخیر سے ویزا ملا، مسافروں کو ضروری سہولیات مہیا کر رہے ہیں اور جلد کوئی حل نکل آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں