باپ یاجنسی درندہ
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) صنفی تشدد کی خصوصی عدالت نے اپنی ہی حقیقی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف بڑا حکم جاری کر دیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے کیس پر فیصلہ سنایا ، ملزم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں مقدمہ 428/19 درج ہے ۔
پراسیکیوٹر عائشہ طفیل کا کہنا ہے کہ ملزم نے درندگی کی اور ظلم کی انتہا کر دی ، ملزم نے اپنی ہی چودہ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، ملزم کے خلاف گیارہ گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے ۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم کے خلاف جرم ثابت ہو چکا ہے عدالت ملزم کو سزا کا حکم دے ۔
عدالت نے درندہ صفت ملزم محمد رفیق کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔