بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ جاری

0
99

ہاٹ لائن نیوز : بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کافیصلہ جاری کر دیا گیا

بانی پی ٹی آٸی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملہ پر ٹریبونل کے جسٹس طارق ندیم نے 19 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

بانی پی ٹی آٸی کے وکیل راٸے محمد خان کھرل نے فیصلہ وصول کر لیا ۔

فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آٸی کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا ہے ،عدالت نے ان کی سزا معطل کی ہے جرم ختم نہیں ہوا ، جب تک کسی عدالت سے بریت نہ ہو جرم ختم نہیں ہو سکتا ، سزا معطل ہونا اور بریت ہونا دو الگ چیزیں ہیں ، الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گٸی سزا ابھی تک برقرار ہے ۔

Leave a reply