بانی پی ٹی آئی ایک اور کیس میں بری

0
35

ہاٹ لائن نیوز : تھانہ مارگلہ میں درج لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے ایک اور کیس میں بانی پی۔ ٹی۔ آئی، اسد عمر اور راجاخرم نواز بھی بری،جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نے بانی پی۔ ٹی۔ آئی و دیگر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بریت منظور کی ،پی۔ ٹی۔ آئی کے وکلاء نے درخواست بریت پر دلائل دیے، پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو لانگ مارچ توڑپھوڑ کا وقوعہ بتایاگیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ کسی بھی گواہ کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا تھا، مدعی مقدمہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہے جو بطور مدعی مقدمہ بھی درج کرنے کا مجاز نہیں، سی۔ سی۔ ٹی۔ وی فوٹیج بھی عدالت کو مہیا نہیں کی گئی،تفتیشی افسر نے کوئی ثبوت بانی پی۔ ٹی۔ آئی و دیگر کے خلاف پیش نہیں کیا، بانی پی۔ ٹی۔ آئی و دیگر پر پبلک اور سرکاری ملازمین کو اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Leave a reply