بالی وڈ کے ایک اور سینئر اداکار چل بسے

0
35

نئی دہلی: ( ہاٹ لائن نیوز) بالی وڈ کی ہیپی دیوالی ، ‘چکے دے انڈیا’ اور ‘دل چاہتا ہے’ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے شان دار جوہر دکھانے والے سینئر اداکار ریو کپاڈیا انتقال کر گئے ، ان کی عمر ابھی صرف 66 برس تھی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریو کپاڈیا کے ایک قریبی دوست نے اداکار کی موت کی تصدیق کی ہے۔

سینئر اداکار میں گزشتہ برس کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ، جسکے بعد ان کا علاج جاری تھا کہ ان کے انتقال کی خبر سامنے آ گئی ہے ، اداکار کی آخری رسومات ممبئی میں جمعہ کو ادا کی جائیں گی۔

سینئر اداکار کے انتقال پر انکے قریبی دوست ، احباب ، فلم اسٹارز اور دیگر ساتھیوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

Leave a reply