بالی ووڈ اداکار کو دل کا خطرناک دورہ

0
108

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کے مشہور اداکار شریاس تلپڑے کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 47 سالہ اداکار اپنی آنے والی فلم ‘ویلکم ٹو دی جنگل’ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

اداکار کی اہلیہ کے مطابق شریاس تلپڑے اپنے نارمل چیک اپ کے لیے اسپتال جانے کے لیے گھر سے نکلے تھے لیکن راستے میں انھیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کو فوری طور پر ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور اب وہ صحت یاب ہیں، اور انہیں چند روز میں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شریاس تلپڑے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ مراٹھی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

Leave a reply