بالی ووڈ اداکارہ آئی سی یو میں داخل

0
181

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ اور کاجول کی والدہ تنوجا کو شدید علالت کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول کی والدہ تنوجا کی طبیعت گزشتہ روز بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں جوہو کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق کاجول کی والدہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق لیجنڈ اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Leave a reply