بالی ووڈ اداکارکوکیوں گرفتارکیاگیا ؟
بنگلورو: (ہاٹ لائن نیوز)نامور بھارتی اداکار ناگا بھوشن ایس ایس کی کار سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھی جبکہ اُن کے شوہر شدید زخمی ہوگئے تھے ، جس کے بعد اب پولیس نے اداکار کو بھی گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانندا فلموں کے اداکار ناگا بھوشن کو گرفتار کرلیا گیا ہے کیونکہ گزشتہ رات اُن کی کار فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے ایک جوڑے سے ٹکرا گئی تھی، جس کی وجہ سے 48 سالہ پریما اور اُن کے 58 سالہ شوہر کرشنا شدید زخمی ہو گئے تھے۔
کار حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں جبکہ اُن کے شوہر ابھی بھی زیرِ علاج ہیں۔
پولیس نے اس واقعے کی کارروائی کرتے ہوئے اداکار ناگا بھوشن کو گرفتار کرلیا ہے، اداکار نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ جلدی میں اور لاپرواہی سے کار چلا رہے تھے۔
دوسری طرف پولیس حکام نے بتایا کہ اداکار کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور اداکار کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکار ناگا بھوشن نے بہت سی کانندا فلموں میں کام کیا ہے جن میں اُنہوں نے زیادہ تر مزاحیہ کردار ادا کیے ہیں۔